الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطابات رکوانے کیلئے رینجرز نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا: ذرائع

05 اگست 2015

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطابات روکنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کرلیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے پی ٹی اے سے تحریری درخواست کی ہے کہ موبائل فون کمپنیز، لینڈ لائن کمپنی اور انٹرنیٹ کمپنیز کو پابند کیا جائے کہ وہ الطاف حسین کو کال کرنے کی سہولت نہ دیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے ’’را‘‘ سے مدد مانگی اور پاک فوج کے خلاف عامیانہ زبان استعمال کی لہٰذا الطاف حسین کے خطاب پر پابندی عائد کی جائے۔