کراچی: ایف آئی اے نے 10 ارب مالیت کے چائنہ کٹنگ پلاٹوں کا اہم ریکارڈ سیل کر دیا

05 اگست 2015

کراچی (آئی این پی) ایف آئی اے حکام نے کراچی میں چائنہ کٹنگ کا اہم ریکارڈ سیل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں چائنہ کٹنگ کے پلاٹوں کی مالیت دس ارب روپے ہے۔ قبضہ مافیا نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہاکس بے سکیم پر قبضے کئے۔ مافیا نے الہلال سوسائٹی میں بھی چالیس کروڑ روپے کے پلاٹ چائنہ کٹنگ میں فروخت کئے۔ ایف آئی اے نے کے ڈی اے، کے ایم سی، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے اور شاہ لطیف ٹاؤن ہائوسنگ سکیم کے افسروں کو مرحلہ وار طلب کر کے ان کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوک سینٹر پر کارروائی میں ایف آئی اے نے چھاپے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فائلیں قبضے میں لی تھیں۔ اسی تناظر میں کے ایم سی کے پانچ سابق ایڈمنسٹریٹرز سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی۔ چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں بائیس سے زائد افراد کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...