گیس بلوں میں جی آئی ڈی ٹی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقوں سے ستمبر کے پہلے ہفتے میں جواب طلب

05 اگست 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے گیس کے بلوں میں جی آئی ڈی ٹی ٹیکس نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر ستمبر کے پہلے ہفتہ وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ایک کمپنی کی درخواست پر گیس بلوں میں جی آئی ڈی ٹی ٹیکس کی مد میں چالیس لاکھ کی وصولی سے تا حکم ثانی روک دیا۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گیس بلوں میں جی آئی ڈی ٹی ٹیکس پاور کمپنیوں سے وصول کرنا تھا لیکن یہ صارفین سے وصول کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کے پاس گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کے نفاذ کا اختیار نہیں، لہٰذا عدالت گیس بلوں میں جی آئی ڈی ٹی ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...