’’کراچی میں امن و امان کی بہتری‘‘ امریکی قونصلیٹ کے اہلکار رکشے کی سواری کے مزے لیتے رہے
کراچی (نیٹ نیوز) امریکی بھی رکشے کی سواری کے دیوانے نکلے، کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اہلکاروں نے رکشے کی سواری کا مزہ لیا۔ رنگ برنگی تین پہیوں والی سواری کے گورے مسافروں کی خوشی دیدنی تھی۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کی ایک اہلکار نے رکشے پر بنے ڈریگن کو گیمز آف تھرونز سے جوڑ دیا۔ ایک نے اسے سمارٹ کار سے بھی زیادہ مفید قرار دیا تو دوسرے نے رکشہ امریکہ لے جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سپر ہٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔