اسلام آباد: مارگلہ کے جنگل میں پھنسنے والے 4 لڑکوں کو پولیس نے بچا لیا

05 اگست 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جنگل میں پھنس جانے والے چاروں لڑکوں تک امداد پہنچ گئی۔ پولیس کوئیک رسپانس ٹیم لڑکوں تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق 4 لڑکوں میں سے 2 لڑکے چل نہیں پا رہے۔ پولیس کمانڈوز 2 لڑکوں کو کندھوں پر اٹھا کر لائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سیاح لڑکے مارگلہ پہاڑی پر سیر کرنے گئے اور وہاں کی بھول بھلیوں میں گم ہو گئے۔ لڑکوں نے موبائل فون پر پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ گم ہو چکے ہیں ان کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں جس پر پولیس کوئیک رسپانس ٹیم حرکت میں آئی اور لڑکوں کو ڈھونڈ لیا۔ پولیس ٹیم لڑکوں کو کندھوں پر اٹھا کر واپس لائی۔