حکومتی اصلاحات سے پاکستانی معیشت نے بلند معیار نمو حاصل کیا: ایم ڈی ورلڈ بنک

05 اگست 2015

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر ملیانی سری اندراوتی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مشکل حالات میں اصلاحات وسرمایہ کاری کو پہلی ترجیح دینے پر پاکستانی معیشت نے نموکا بلند معیار حاصل کرلیا ہے جہاں اسکے نتیجے میں انتہا درجے کی غربت میںکمی ہوگی وہاں ترقی کے ثمرات بھی عام آدمی تک پہنچیںگے، عالمی بینک معاشی استحکام اورغربت کے خاتمے کیلئے توانائی، تعلیم، صحت، سماجی تحفظ کے شعبوں، بہترگورننس اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پاکستان کیساتھ مالی تعاون جاری رکھے گا، نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں جو ملکی ترقی میںبہترکردار ادا کر سکتے ہیں۔ سری اندراوتی کے تین روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ یہاں اس بات کی اہمیت بہت زیادہ ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے مشکل حالات کے باوجود اصلاحات کو نمبرون ایجنڈا بنانے اورسرمایہ کاری کوترجیح دینے کے کافی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کاسرمایہ ہیں جوملکی ترقی میںبہترکردار ادا کرسکتے ہیں تاہم اس کیلئے نوجوان بالخصوص خواتین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے جوکہ بہتر تعلیم وتربیت کے ذریعے کی جاسکتی ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ پاکستان میںکاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول پیداکرنا بھی ضروری ہے۔ بالخصوص نجکاری اور جنوبی ایشیاکے خطے کی کنیکٹیویٹی کے منصوبے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔