اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں

05 اگست 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے زائد المیعاد سی این جی سٹیشنز کو 5 سالہ توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق 5 سال پورے کرنے والے دیگر سی این جی سٹیشنز کے لائسنس میں بھی توسیع ہو گی۔ 65 سے زائد سی این جی سٹیشنز کے لائسنس 15 سالہ مدت پوری کر چکے ہیں۔ چیئرمین اوگرا کی زیرصدارت اوگرا اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سوئی ناردرن، سدرن کی گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لی گئیں۔ سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 18 اگست کو لاہور اور سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 25 اگست کو کراچی میں ہو گی۔ سوئی ناردرن نے 123 ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ سوئی سدرن نے 27 روپے ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔