ڈی جے بٹ تحریک انصاف سے فارغ‘ آج پتوکی جلسہ میں ولی سنز ذمہ داریاں نبھائیں گے: آن لائن کا دعویٰ

05 اگست 2015

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے جلسوں میں ’’رونق‘‘ لگانے والے ڈی جے بٹ کو اختلافات کے بعد پارٹی سے فارغ کردیا گیا۔ آن لائن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ڈی جے بٹ کی جگہ ڈی جے ولی سنز ڈی جے کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد دھرنے سمیت دیگر جلسوں میں ڈی جے نے خدمات سرانجام دی تھیں لیکن رقم کی ادائیگی کے اختلافات کے بعد ڈی جے بٹ کو پارٹی مشاورت کے بعد فارغ کرکے ڈی جے ولی سنز کو جگہ دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈی جے ولی سنز کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے منتخب کیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...