سابق وفاقی وزیر سردار طالب نکئی کا ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ آج عمران خان کی موجودگی میں اعلان کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) قصور کی معروف سیاسی فیملی نکئی کے اہم رکن اور سابق وفاقی وزیر سردار طالب نکئی نے مسلم لیگ ق چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کی تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور، ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد ان کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔ عمران خان آج قصور جائیں گے جہاں وہ سردار طالب نکئی کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں شرکت کریں گے جس میں سردار طالب نکئی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اعلان کریں گے۔دریں اثناء رائو شاہد قیوم سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 181 چونیاں اور رائو زاہد قیوم بھی آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔