ننکانہ صاحب: میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈر سکھ طالبہ رنبیر کور نے بھارتی امداد ٹھکرا دی: مودی اپنے بھوکے عوام کے مسائل حل کریں: والدین طالبہ
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب کی رہائشی اور حرا سکول کی ہونہار طالبہ ربنیر کور نے میٹرک کے امتحان میں 1035نمبر لیکر اقلیتی برادری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر شرومنی پر بندھک کمیٹی امرتسر کی طرف سے رنبیر کور کو 51ہزار روپے خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا گیا جیسے رنبیر کور کے والد اور گودروارہ جنم استھان کے ہیڈ گرنتی سردار پریم سنگھ نے یہ انعام لینے سے انکار کر دیا اور بھارتی امداد ٹھکرا دی۔ دریں اثناء متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ہونہار بچی کیلئے ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پنجابی سنگھ سنگت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ رنبیر کور کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریگی۔ علاوہ ازیں ہونہار طالبہ رنبیر کور کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنے بھوکے عوام کے مسائل حل کریں۔ رنبیر کور نے شاندار کامیابی حاصل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔