نارنگ منڈی: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی‘ ہسپتال داخل

05 اگست 2015

نارنگ منڈی (نامہ نگار) گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کا نوجوان بشارت علی موٹرسائیکل پر بدوملہی جارہا تھا پیلو والی کے قریب چلتی موٹرسائیکل پر گلے میں ڈور پھرنے سے وہ خون میں لت پت ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تھانہ بدوملہی میں پتنگ باز معظم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گئی۔ واضح رہے کہ حکومتی احکامات کے باوجود علاقے میں پتنگ بازی عام ہے اور گڈی فروش قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔