آئندہ ہفتے لندن سے بڑی خبر آنے والی ہے، حکومت کا کام بھی پی ٹی آئی کو کرنا پڑ رہا ہے: فیصل واڈا
لندن (صباح نیوز) ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت جمع کرانے والے پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے لندن سے بڑی خبر آنے والی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام بھی تحریک انصاف کو کرنا پڑ رہا ہے اگر حکومت اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔