اوباما 54 سال کے ہو گئے

05 اگست 2015

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما منگل کے روز 54 برس کے ہو گئے۔ روایت کے مطابق صدر نے اپنی سالگرہ ہفتے کے روز منانا شروع کردی اور اینڈریو ایئرفورس بیس پر اپنے تین دوستوں کے ساتھ گالف کھیلی، کیمپ ڈیوڈ میں رات گزاری، انکے دوستوں میں مائیک راموس، بوبی ٹٹکام اور گریگ آرم شامل تھے۔ وہ اتوار کی شام وائٹ ہائوس واپس آئے۔