متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں زرین مجید، اقبال مقدم مطیع الرحمن شامل، الطاف نے توثیق کردی

05 اگست 2015

کراچی ( خصوصی رپورٹر) ایم کیوایم کی مرکزی کمیٹی کی سابق وائس چیئرمین محترمہ زرین مجید ، ایم کیوایم ینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان اقبال مقدم اور مطیع الرحمان کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کے روز رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔ محترمہ زریں مجید، اقبال مقدم اور مطیع الرحمن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے تنظیمی فرائض انجام دیں گے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔