الطاف حسین کیخلاف تھانہ شاہ پور میں اندراج مقدمہ کی درخواست

05 اگست 2015

شاہ پور صدر (نامہ نگار) تحصیل شاہ پور کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما رانا اعظم خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تقاریر میں پاک فوج اور دیگر عسکری اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور ملک توڑنے کے بیانات دینے پر تھانہ شاہ پور صدر میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔