نواز شریف رحم دل ہیں‘ پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ نہیں ہونے دیا: جاوید ہاشمی

05 اگست 2015

ملتان (سپیشل رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر احسان الدین قریشی نے گزشتہ روز مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر احسان الدین نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی جمہوریت کیلئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا واحد شخصیت تھے جو شیر کی طرح قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر اپنی زبان سے نہیں پھرے۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا فیصلہ وقت نے ثابت کیا کہ درست تھا کیونکہ میں استعفیٰ دے چکا تھا اس لیے اس پر قائم رہا میں نے قانون کے مطابق کام کیا نواز شریف بڑے رحم دل ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ نہیں ہونے دیا ورنہ آئین کے تحت تو یہ ارکان اپنی رکنیت کھو چکے ہیں اب انہیں پارلیمنٹ میں رہنے کیلئے ان کا شکرگزار ہونا چاہیے۔