دُلے والا: بارشوں سے مکان گرنے کا صدمہ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

05 اگست 2015

دُلے والا (نامہ نگار) مکان گرنے کے صدمے کے باعث خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ موضع جھمٹ شمالی کے قمر عباس کی بیوی جو کہ چار بچوں کی ماں تھی، حالیہ بارشوں کی وجہ سے انکا مکان گر گیا جس کے صدمہ سے خاتون کا دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔