نشتر ہسپتال ملتان میں بغیر ٹیسٹ خون لگانے سے نومولود جاں بحق
ملتان (آئی این پی) نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے نومولود کی جان لے لی، والدین کے مطابق بچے کی موت بغیر ٹیسٹ کے غلط خون لگانے سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان وہاڑی روڈ کے رہائشی شان سلیم کے گھر کچھ روز قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ دونوں بچوں کونشتر ہسپتال میں علاج کیلئے لایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک بچے کے ٹیسٹ کے بعد اسے خون لگا دیا جبکہ مبینہ غفلت برتتے ہوئے بغیر ٹیسٹ کے ہی پہلے بچے کا خون دوسرے بچے کو لگا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔غم سے نڈھال والدین سراپا احتجاج ہیں اور ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔