پاکستانی جیلوں سے رہا 160 ماہی گیر واپس بھارت پہنچ گئے

05 اگست 2015

واہگہ (اے این این) پاکستان کی طرف سے رہا کئے گئے 160 سے زائد ماہی گیر بھارت پہنچ گئے۔ یہ ماہی گیر منگل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے اپنے وطن پہنچے۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور ماہی گیروں کے لواحقین نے انہیں پُرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔ ان ماہی گیروں کو کراچی کی لانڈھی اور ملیر جیلوں سے رہا کیاگیا تھا اور ان میں ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ بھارتی ڈاکٹروں نے ماہی گیروں کا طبی معائنہ بھی کیا۔