متحدہ کے سابق رہنما مصطفی کمال سرگرم مقتدر شخصیات سے ملاقاتوں کی اطلاعات

05 اگست 2015

اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال سیاسی طور پرسرگرم ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ان کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں ہیں اور ان کی انتہائی اہم مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہیں اور مستقبل میں انہیں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔ مصطفی کمال گزشتہ کچھ عرصہ سے ایم کیو ایم سے الگ ہوکر دبئی میں خاموش زندگی گزار رہے ہیں۔