پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہیں جاپانی وزیر اعظم کا نواز شریف کے نام پیغام

05 اگست 2015

اسلام آباد( سپیشل رپورٹ) جاپان کے وزیر اعظم شنزوابے اور وزیر فو میو کشیدا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں سے افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ جاپانی وزیرا عظم نے نواز شریف کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جاپان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ جاپانی وزیر خارجہ فومیو کشیدا نے سرتاج عزیز کے نام ایک خط میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصانات پر دلی رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاپان کی طرف سے ہر قسم کی امداد کی بھی پیشکش کی ۔