اسلام آباد ائیرپورٹ: مسافر کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد

05 اگست 2015

اسلام آباد (آئی این پی) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر مسافر کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 7 کلو 2 سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق طارق حسین نامی مسافر پشاور کا رہائشی تھا۔ ملزم کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کر تحقیقات کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...