میکسیکو : منشیات سمگلنگ کی غرض سے بنائی گئی ایک اور سرنگ دریافت

05 اگست 2015

میکسیکو (بی بی سی) میکسیکو میں سکیورٹی حکام نے ایک زیرِ زمین سرنگ دریافت کی ہے جو امریکہ منشیات سمگل کرنے کی غرض سے بنائی گئی تھی۔ امریکی سرحد کے قریب واقع شہر تیجوانا میں ملنے سے والی اس نامکمل سرنگ بارے خیال ہے اس کو سمگلر سینالاؤ تنظیم نے بنایا تھا۔  جو دنیا بھر میں منشیات سمگل کرتی ہے۔ گذشتہ ماہ بدنامِ زمانہ مافیا ڈان اور سینالاؤ تنظیم کے سربراہ جوکوین گزمین، جو اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے ’شورٹی‘ کے نام سے مشہور ہیں، جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔ یہ سرنگ تقریباً 400 فٹ طویل ہے لیکن یہ امریکی سرحد سے تھوڑا پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ میکسیکو کی سکیورٹی فورسز نے یہ سرنگ 30 جولائی کو دریافت کی تھی لیکن ذرائع ابلاغ کو اس کے متعلق اتوار کو بتایا گیا۔ اس سرنگ میں روشنی اور ہوا کا انتظام تھا اور وہاں ریل کی پٹری بھی بچھائی گئی تھی اور اس علاقے میں یہ تیسری سرنگ ہے جو حکام کو ملی ہے۔ خیال رہے منشیات کا کاروبار کرنے والے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر سمگلنگ کی غرض سے سرنگیں بناتے ہیں۔