فیس بک کا زیادہ استعمال خواتین کیلئے نقصان دہ ہے : تحقیق
نارتھ کیرولینا (این این آئی) فیس بک پر گھنٹوں دوستوں کی تصاویر دیکھنے والی خواتین ڈپریشن کا شکار ہوسکتی ہیں۔ امریکا میں نوجوان لڑکیوں پر سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ سائٹ فیس بک پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے والی خواتین وزن کم کرنے کے وہ طریقے اختیار کرسکتی ہیں جوان کی صحت کو برباد کرسکتے ہیں۔
اور ان عادات میں الٹا سیدھا کھانا اور وزن کم کرنے کی دوائیں استعمال کرنا ہے کیونکہ وہ اپنا موازنہ فیس بک پر موجود ہر دوست کی تصویر سے کرتی ہیں ۔ماہرین نفسیات کے مطابق اگر خواتین فیس بک کو دوسرے سے موازنے کے لیے استعمال کررہی ہیں تو یہ بہت خوفناک عمل ہے فیس بک کو تنہائی دور کرنے اور روابط بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔