’’ قائد اعظم نے ہندوئوں اور انگریزوں کی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ کو برصغیر کی بڑی طاقت تسلیم کرایا ‘‘

05 اگست 2015

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور کارکنان تحریک پاکستان کی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت 14اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا اور ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن ایم کے انور بغدادی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ لیکچرکے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم کے انور بغدادی نے کہا کہ قائداعظم نے ہندوئوں اور انگریزوں کی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ کو برصغیر کی ایک بڑی طاقت تسلیم کروایا۔مجید نظامی کارکنان تحریک پاکستان کے محسن ہیں انہوں نے کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد عملی اقدامات کیے۔ ایم کے انور بغدادی نے پروگرام کے دوران تحریک پاکستان‘1945-46ء کے دوران مسلم لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم اور قائداعظمؒ کو دیکھنے کے حوالے سے چشم دید واقعات بھی سنائے۔