رینجرز کے زیراہتمام ’’سرسبز سرحدیں شاداب وطن‘‘ کے تحت تقریب، ڈی جی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

05 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) پنجاب رینجرز اپنے پیشہ وارانہ امور کی تکمیل کے لیئے درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی شکار کے خلاف عملی اقدامات کر کے جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مون سون بارشوں کی مناسبت سے پاکستان رینجرز (پنجاب) نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ''سرسبز سرحدیں، شاداب وطن" کے تحت ایک تقریب کا اہتمام واہگہ بارڈر پر کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)، اعلیٰ سول و فوجی حکام، مختلف مکتبہ ہائے فکر اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی نے خود واہگہ بارڈر پر لوگوںکے ہمراہ جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے پودا لگایا اور واک کی۔