پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

05 اگست 2015

لاہور(خصوصی رپورٹر) صفہ اسلامک سکول سسٹم مکہ کالونی نزد پاشا پارک کے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گرین ٹائون، اقراء جنۃ الاطفال ٹرسٹ سلطان احمد روڈاچھر ہ ،مدرسہ دارالھدیٰ تعلیم القرآن متصل جامع مسجد کوثرحسن ٹائون‘العلم پبلک سکول جیا موسیٰ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 288تھی ۔