الخدمت کے صدر کا خیبر پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

05 اگست 2015

لاہور( سپیشل رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر عبد الشکور نے صوبائی صدر نورالحق کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع چار سدہ ، نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی ، ضلعی صدور ملک پرویز خان ، نور حسین اور جمال خان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور الخدمت فائونڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ بعدازاں الخدمت کے صوبائی ہیڈ کوارٹر سکندر ٹائون پشاورمیں الخدمت کے صوبائی صدر نور الحق نے چترال سمیت صوبہ بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور الخدمت کی جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلی بریفنگ دی ۔