ایل ڈی اے کے افسروں کے تقرر و تبادلے

05 اگست 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) آمنہ منیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی اینڈ آئی محمد افضل ایوب کو لا ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر حناء رخ کا تبادلہ کرکے انہیں لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا ہے تاہم ان کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج بھی ہو گا۔