ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے : محمود الرشید

05 اگست 2015

لاہور( سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنیوالوں پر سیاست میں حصہ لینے پر تا حیات پابندی لگائی جائے ۔ ایم کیو ایم کی قیادت کا اصل چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے انکی ملک دشمن پالیسیوں کو مکمل ختم کرنا ہوگا ۔ پنجاب میں سیلاب زدہ لوگوں کی بحالی کیلئے زبانی جمع خرچ سے کام نہیں بنے گا حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت پاکستان کہ ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف سخت ترین کارروائی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے افواج پاکستان کو تنقید بنانا اپنا معمول بنا لیا ہے اور اگر آج انکا راستہ نہ روکا گیا تو آنیوالا وقت کسی کو معاف نہیں کریگا ۔ حکومت پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلائے جس میں اراکین اسمبلی کو پنجاب میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کریں ۔