نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے: منظور وٹو

05 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب جنرل راحیل شریف، پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتی ہے جو کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بے بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ بات صدر پیپلزپارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی سیلاب زدگان کی بروقت امداد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔