حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

05 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم شہر کی 74 حساس یونین کونسلز میں دوسرے روز بھی جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس تین روزہ پولیو مہم میں5 لا کھ 97ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے اور ٹائونز ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ علاوہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں مال روڈ، جی پی او، ریگل چوک، لاہور ہوٹل، لکشمی چوک، سٹیشن اور دیگر میں کاروائی کر کے 17بھکاریوں کو پکڑ لیا۔