پاکستانی ڈس ایبل گالفر سلیم رضا کی برٹش اوپن میں چوتھی پوزیشن

05 اگست 2015

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے ڈس ایبل گالفر سلیم رضا نے برٹش اوپن ڈس ایبل گولف چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ لندن میں ہونے والے ایونٹ میں سلیم رضا کا سکور 54 رہا۔ برٹش اوپن ڈس ایبل گولف چیمپئن شپ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی جیمز ہوریگن نے جیت لی۔