نیوزی لینڈنے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10وکٹوں سے ہرادیا

05 اگست 2015

ہرارے (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ زمبابوے نے نو وکٹوں پر 235رنز بنائے ۔ پاکستانی نژاد سکندر رضانے ناقابل شکست 100رنز بنائے ۔رضاساتویں نمبر یا اس سے نیچے سنچری بنانے والے زمبابوے کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پور اکرلیا۔ مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست116جبکہ ٹام لاتھم 110رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔دونوں کھلاڑیوں نے وکٹ گنوائے بغیر سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا جو اس سے قبل سری لنکا کے پاس تھا جس نے بغیر وکٹ کھوئے 230 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔زمبابوے نے سات بائولر ز آزمائے مگرکوئی بھی کھلاڑی آئوٹ کرنے میں ناکام رہا ۔مارٹن گپٹل اور لاتھم کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔تیسرا میچ سات اگست کو کھیلا جائے گا۔