سنوکر میں اصل مقابلہ بھارت چین سے ہو گا : محمد یوسف

05 اگست 2015

کراچی (سپورٹس رپورٹر) سابق ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر عالمی سطح کے سنوکر ایونٹ کے انعقاد سے مجھے بہت خوشی ہے ،چیمپئن شپ میں اصل مقابلہ بھارت اور چین کے کھلاڑیوں سے ہوگا ۔کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔