پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو دورہ کی دعوت دیدی

05 اگست 2015

لاہور (نمائندہ خصوصی +ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ سے دورہ پاکستان کیلئے رابطے شروع کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ زمبابوے کے بعد سری لنکن ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے سری لنکن بورڈ سے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔ پاک بھارت سیریز کی ممکنہ منسوخی کے باعث سری لنکن ٹیم کی دسمبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔