الطاف غدار ہے ،حکومت فوری ایکشن لے :جمشید اقبال چیمہ

05 اگست 2015

لاہور(پ ر)تحریک انصاف پنجاب کے ترجمان جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کا غدار ہے ۔فوج کے خلاف بھارت کو آواز دینے والا یہ غدار بے نقاب ہو چکا۔ حکومت فوری طور پر ایکشن لے اور چوہدری نثار پہلے غدار کو سزا دیںاور بعد میں پریس کانفرنس کریں ۔’’الطاف غدار‘‘کے نام سے دھرمپورہ ، مغلپورہ ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران انہوں نے کہا کہ اب حکومت کا ڈرامہ نہیں چلے گا ، پاک فوج کے خلاف لنڈن میں بیٹھ کر بات کرنے والے الطاف حسین پاکستان میں آکر کوئی بات کر کے دیکھے 19کروڑ عوام اس کا حشر کر دیں گے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...