غیر ملکی سرمایہ کارو ں کا ملک میں سیکورٹی کی صورتحال پر اظہارِ اطمینان
کراچی (کامرس رپورٹر) اوورسیزانوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے ممبران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک میں سیکوریٹی سے متعلق معاملات پرکئے گئے حالیہ سروے میں کراچی آپریشن اور آپریشن ضربِ عضب کے بعد ملک میں سیکوریٹی کی مجموعی صورتحال پر مثبت تجربات اور خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ مجموعی طورپر سروے کے نتائج مثبت تھے ۔ سروے میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان بھر خصوصاً کراچی میں 2012-13کی اسی مدّت کے مقابلے میں جنوری 2014ئسے اپریل 2015ئتک سیکوریٹی کے معاملات میںنمایاں بہتری آئی ہے۔ سروے میں انکشاف ہواہے کہ سیکوریٹی سے متعلق حادثات میں 74فیصد تک ممبران نے کمی کی اطلاع دی ہے ۔