لودھراں میں جننگ اینڈ پریسنگ فیکٹر ی آئندہ ماہ کام شروع کر دے گی

05 اگست 2015

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں چین کی سرمایہ کاری سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور جدید کاٹن انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوںنے یہ بات چین کی طرف سے مخدوم عالی ضلع لودھراں میں جدید کاٹن جننگ اینڈ پریسنگ فیکٹری کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ مسٹر لی نے کہاکہ اگلے ماہ فیکٹری کا م شروع کر دے گی۔