چین کے وفد کا دورہ ٹی ڈی اے پی باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

05 اگست 2015

کراچی(سٹاف رپورٹر) چین کے ایک وفد نے ٹی ڈی اے پی آفس کا دورہ کیا اور کانفرس روم میں ایک تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان نے کی۔ 16 رکنی وفد سرمایہ کار ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم انڈسٹری اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد شامل تھے اس موقع پر باہمی تجارت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے آگاہ کیا۔