کالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہر سال اربوں ڈالر نقصان ہوتا ہے : لاہور چیمبر

05 اگست 2015

لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سیدمحمود غزنوی نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال ملک کوسیلاب کے باعث اربوں ڈالر کا ا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کالاباغ ڈیم نہ بنایا گیا تو آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔