کراچی سٹاک ایکسچینج میں اسلامی بینکاری پر خصوصی نشست
کراچی(کامرس رپورٹر)دبئی اسلامی بینک پاکستان کی طرف سے کراچی سٹاک ایکسچینج میں اسلامی بینکاری پرایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تاکہ سٹاک مارکیٹ میں شریعت کے مطابق حلال سرمایہ کاری اور بزنس کی امکانیت کو اجاگر کیا جائے اوربروکرز، سیکوریٹیز اداروں اور سٹاک ایکسچینج کے دیگر سٹیک ہولڈرز کو شریعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ حل پیش کیا جائے۔مفتی محمد حسان کلیم نے لیکچر دیا ، جس میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی، اے کے ڈی سیکوریٹیز کے چیئر مین عقیل کریم ڈیڈی، عارف حبیب ، جنید احمد ‘خواجہ آصف نے شرکت کی جبکہ سٹاک ایکسچینج اور دبئی اسلامی بینک کی اعلی انتظامیہ۔مفتی محمد حسان کلیم دبئی اسلامی بینک پاکستان کے ہیڈ آف شریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے شریعہ بورڈ کے بھی ممبر ہیں۔ دبئی اسلامی بینک پاکستان عالمی معیار کی بینکاری کو جانچنے کیلئے جدید تجارتی پروڈکٹس اور سروسز ،کسٹمر حضرات کو فراہم کرنے کی ایک کاوش کا نام ہے۔ بینک کے 51 شہروں میں 222 مقامات پر (175 شاخیں اور 47 بوتھز)ہیں۔