ایک ملزم کی ڈکیتی اور دوسرے کی قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت مسترد

05 اگست 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزم نوید عرف نویدا اور قتل کیس کے ملزم ساجد شاہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز احمد چودھری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم نوید عرف نویدا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، موقف اختیار کیا کہ نارووال پولیس نے ملزم کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج تھا۔