سابق چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ کا بینک، انشورنس اور ٹریکر کمپنی کیخلاف 50 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈی جی ایجوکیشن پی آر، سابق پرنسپل ایم اے او کالج اور گوجرانوالہ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر فرحان عبادت یار خاں نے مقامی بنک، انشورنس اور فالکن ون نامی ٹریکر کمپنی کیخلاف 50 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ڈاکٹر فرحان نے گاڑی قسطوں پر حاصل کی۔ دعویٰ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے قسطیں باقاعدہ سے ادا کیں لیکن بنک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ سول جج اویس محمد خاں نے مدعا علیہان کو طلبی نوٹس جاری کر دئیے۔