اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق ایس ایچ او کی درخواست ضمانت خارج کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کے جج عابد قریشی نے قتل کے ملزم کو بغیر گرفتاری ڈالے ڈیڑھ ماہ تک حراست میں رکھنے کے الزام میں تھانہ فاروق آباد کے سابق ایس ایچ او نصیر احمد خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ ایس ایچ او پر بھاری رقم وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔