ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر ڈرگ اتھارٹی، مسابقتی کمیشن کو دوبارہ نوٹس

05 اگست 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگی ادویات کی فروخت کے خلاف دائر درخواست پر مسابقتی کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 15ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔