حبس بے جا کی درخواست پر بازیاب گھریلو ملازمہ کا بھائی کے ساتھ جانے سے انکار، عدالت نے مالکہ کے ساتھ بھیج دیا

05 اگست 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے گھریلو ملازمہ کے بھائی کے ساتھ جانے سے انکار پر مکان مالکہ کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطاق مومن خان نامی شخص نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی اس کی بہن بانو سبزہ زار کے گھر میں گھر میں ملازمہ ہے مکان مالکان نے اسے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اور وہ اسے کسی سے بھی ملنے نہیں دیتے۔ فاصل جج نے پولیس کے ذریعے گل بانو کو عدالت میں طلب کیا تو اس نے بھائی کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...