غیر حاضری ایک وارڈن برطرف، 14 کو شوکاز

05 اگست 2015

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے غیر حاضر وارڈن یوسف کو برخاست کردیا جبکہ ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری پر ٹریفک سیکٹر شادمان کے وارڈنز وکیل، شیر علی، راحت، افضل، وجاہت، سلیمان، وحدت روڈ کے رضوان، جہانزیب، علی رضا، گلبرگ کے رضوان،کفایت اللہ،رضوان، فیصل سیکٹر اچھرہ کے اللہ یار کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔