نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے نوجوان ہلاک، 3 افراد بے ہوش
لاہور (نامہ نگار) نوسربازی کی وارداتوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ تین افراد بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان کو نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کر ہلاک کر دیا اور جیب سے نقدی و موبائل فون نکال کر لے گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مُردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ نوسربازوں نے داتا دربار کے علاقہ میں 40 سالہ نامعلوم شخص، بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں عمران جاوید جبکہ لوئر مال کے علاقہ میں کامران کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کر نے کے بعد لوٹ لیا گیا۔