شہر میں سرچ آپریشن، 16مشکوک افراد زیر حراست، شہریوں کا احتجاج
لاہور (نامہ نگار) پولیس نے گزشتہ روز بھی شہر کی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران16مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ متعدد شہریوں نے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کو بلاجواز پریشان کررہی ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پولیس لوگوں کے گھروں میں گھس جاتی ہے خواتین سے بدتمیزی معمول بن چکا ہے جبکہ پولیس افسر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ پولیس نے گذشتہ روز ملت پارک ،سمن آباد ،اقبال ٹائون ،سبزہ زار ،شیرا کوٹ ،نواں کوٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 16 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔